راولپنڈی: پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی ہے-
باغی ٹی وی: پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لیے یہ امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی ہے دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر کے دارالحکومت میں قائم العریشن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ جہاں سینیٹر مشتاق احمد نے امداد غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی،سینیٹر مشتاق احمد ذاتی حیثیت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مصر گئے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے،پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
حکومت صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی،نگران وزیراعظم
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 306 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 306 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے۔
سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ
مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2719 خواتین اور 4237 بچے شہید ہو چکے ہیں،فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25 ہزار 965 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں بیان کے مطابق اسرائیل نے جن راستوں کو انخلا کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، وہ موت کے راستے بن چکے ہیں اور اسرائیلی فوج نے ان راستوں کو بے گھر افراد کے لیے پھندوں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
عمران خان کے قریبی ساتھی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں
بیان میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ اسرائیل کو اسپتالوں دھمکانے سے روکا جائے اس سے قبل غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی اسپتال پہنچتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 15 میتیں اسپتالوں میں پہنچائی جاتی ہیں ہر گھنٹے اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 50 فیصد اسپتال جبکہ 62 فیصد طبی مراکز بمباری یا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔