نیب نے بشری بی بی اور فرحت شہزدی کو طلب کر لیا

شریٰ بی بی 3 بار طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں
0
140
Farah Gogi

راولپنڈی:قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس میں سابق خاتون اول بشری بی بی اور ان کی دوست فرحت شہزادی کو طلب کر لیا-

باغی ٹی وی: نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کو 13 نومبر کو طلب کر لیا، دونوں کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی 3 بار طلب کرنے پر نیب میں پیش نہیں ہوئیں، بشریٰ بی بی کی 7 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر دن 2 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے اب تک جو جواب اور دستاویزات جمع کرائیں ہیں، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے مطمئن نہیں لہذا بشریٰ بی بی بطور ملزمہ پیش ہو کر شامل تفتیش ہوں۔

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل کیس میں فرحت شہزادی کو بھی 13 نومبر کو دن ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا،نوٹس میں کہا گیا کہ فرحت شہزادی نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہوں اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کروائیں، فرحت شہزادی کو ایک بار پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ہیش نہیں ہوئیں تھیں۔

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،بی ایل ایف کے 3 دہشتگرد ہلاک

Leave a reply