پاکستانی مداحوں کے لیے ایک مرتبہ پھر دعائیں کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ یہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب اسی درجہ بندی کے تحت ہیں۔
اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈنے اب تک 8میچز میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے جبکہ سری لنکاکی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ آج نیوزی لینڈ کو خود کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان کے حق میں سری لنکا کی جیت بہتر ہے۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے بہت زیادہ رنز کے مارجن جیتنا ہو گا۔
دوسری جانب بنگلورو کا موسم نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے لیے میچ میں ایک بار پھر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔ تاہم، بارش کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے جو اس وقت ہے جب کھیل شروع ہوتا ہے اور بارش کا امکان 66فیصد ہے۔ بارش کا یہ امکان شام 7:30 بجے تک زیادہ رہے گا۔موسم بتانے والی ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوپہر 3 بجے اور شام 7 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بنگلورو کے چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیل مختصر ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کے مقابلے میں رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے کھیل منسوخ ہو جاتا ہے تو بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنا پڑے گا۔سری لنکا دو سال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے کھیلے گا۔
پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست
