اسلام آباد: مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف اور ژالہ باری شروع ہو گئی ہے-
باغی ٹی وی : سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ لانگ ویک اینڈ کی وجہ سے مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے،مری میں اس وقت تک دو سے تین انچ برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ دانے دار برف باری کی وجہ سے مری کی سڑکوں میں پھسلن ہے اس لیے آنے والے سیاح حضرات سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں،اور لیٹ نائٹ سفر کرنے سے گریز کریں-
ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔