یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ایلون مسک نے آخر کار اسرائیل،حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔
باغی ٹی وی: پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین نے یوٹیوب انٹرویو ویڈیو میں ایلون مسک سے پوچھا کہ آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور غزہ میں موجودہ جنگ ختم ہوگی؟ آپ کو ایسا کون سا راستہ نظر آتا ہے جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کر سکتا ہے؟ –
مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آسان جواب نہیں ہے لیکن اگر آپ حماس کے زیادہ ارکان کو قتل کر دیں تو آپ کامیاب نہیں ہوں گےیہ کہنامحفوظ ہےکہ اگر آپ غزہ میں کسی کےبچےکو مارتے ہیں،تو آپ نے حماس کےکم از کم چند ارکان بنائے ہیں ، میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ حماس کو فوجی فتح حاصل کر نے کی امید نہیں تھی۔
ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ مسک کا فلسفہ ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے یہ "مناسب” ہے کہ وہ حماس کے ارکان کو تلاش کرے اور یا تو انہیں قتل کرے یا انہیں قید کرے انہوں نے کہا ، "یہ کچھ ایسا ہے جو کرنا ہے کیونکہ وہ دوسری صورت میں آتے رہیں گے اسرائیل کو موبائل ہسپتال فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہاں خوراک، پانی اور طبی ضروریات موجود ہوں، اور یہ تمام سہولیات انتہائی شفاف طریقے سے فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ اسے ایک چال کے طور پر نہ دیکھا جا سکے ، انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہےتو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شایدطویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے غزہ کے حق میں بات کی ہو۔ پچھلے مہینے، ایلون مسک نے اعلان کیا کہ SpaceX کا Starlink غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کے لیے مواصلاتی تعاون فراہم کرے گا اس اعلان نے اسرائیل کے وزیر مواصلات کو اس اقدام کی مخالفت کا اعلان کرنے پر مجبور کیا مسک نے ایکس پر ذکر کیا کہ غزہ میں زمینی روابط کا اختیار واضح نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں کسی ٹرمینل نے رابطے کی درخواست نہیں کی ہے-








