اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اوررہنما کو گرفتارکرلیا گیا۔
باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے رہنما اکبر خان تنولی کو ایف سکس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اکبر خان تنولی 9 مئی واقعہ کے بعد سے روپوش تھے،اکبر خان تنولی سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن کے عہدے پر رہ چکے ہیں، وہ چیئرمین تحریک انصاف کے سکیورٹی سٹاف کا حصہ بھی تھے جبکہ اکبر خان تنولی حلقہ پی پی ٹو حسن ابدال سے امیدوار بھی تھے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بنی گالہ ہاؤس کے سابق انچارج سید انعام اللہ شاہ نے کہا ہے کہ بنی گالہ ہائوس پر بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول تھا توشہ خانہ کے علاوہ بھی قیمتی تحفے تحائف بنی گالہ منگوائے جاتے تھے رات کے وقت مختلف لوگ بنی گالہ آتے تھے جس کے بارے میں ہمیں خاص ہدایات تھیں کہ ان کا نام کسی کو نہیں بتاناصرف گاڑی کا نمبربتایا جاتا تھا کہ انہیں اوپر بھیج دیں۔
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے فیصلوں پر کوئی ری ایکشن نہیں دیتے تھے،ری ایکشن دیتے بھی تو ان کی سنی نہیں جاتی تھی صرف بشریٰ بی بی کی مانی جانی تھی بنی گالہ ہاؤس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک پرانا ملازم تھا جو 22 سال سے کام کررہا تھا، شروع میں بشریٰ بی بی کے زیادہ قریب زلفی بخاری تھا،زیادہ تر بات چیت ان سے ہوتی تھی، پھر اچانک انہیں منع کردیا گیا، نمبر بلاک کر دئیے گئے پھر زیادہ تر میسجز میرے ذریعے ہوتے تھےبشریٰ بی بی کچھ لوگوں کو میرے ذریعے ڈانٹ پڑواتی تھی ، رسوا کرتی تھیں بعد میں ان لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکوہ بھی کیا کہ آپ ہمیں ڈائریکٹ کہہ دیا کریں۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی
جہانگیرترین کو بنی گالہ سے نکلوانے میں بشریٰ بی بی کا بھی کردار تھا،بشریٰ بی بی کو لگتا تھا یہ لوگ ان کی وجہ سے مشہور ہیں ، ان کا نام استعمال کر رہے ہیں پنجاب کے معاملات کی وجہ سے زیادہ ناراض ہوئیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو جہانگیر ترین سے دور کروانے میں بشریٰ بی بی کا زیادہ کردار تھا۔
عون چوہدری سے یہ شکوہ تھا کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان کے زیادہ وفادار ہیں،جس دن چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کا حلف لینا تھا اس رات انہیں فارغ کردیا گیا انہیں کہا گیا کہ آپ لاہور چلے جائیں کیونکہ بیگم صاحبہ نے واب دیکھا ہے کہ آپ اچھے نہیں ہیں۔