90 روز میں صوبے میں انتخاب کا انعقاد اور منتخب حکومت کا قیام ناگزیر تھا،پی ٹی آئی

0
80
pti

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والا سنگین انتظامی اور آئینی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے. لاہور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال صوبے کے عوام اور ملکی سلامتی کےلیے نہایت ہی پریشانی کا باعث ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اپنے جغرافیے اور داخلی خدوخال کے اعتبار سے نہایت حساس ہے
انہوں نے مزید کہا کہ دستور محض عوام کے منتخب نمائندوں کو انتظامی اختیارات سونپتا اور انہیں فیصلہ سازی کا مجاز بناتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات، مرکز میں نگراں حکومت کی ناقص خارجہ حکمت عملی سے صورتحال پیچیدگی اختیار کرتی جارہی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ 90 روز کی دستوری مدت میں صوبے میں انتخاب کا انعقاد اور منتخب حکومت کا قیام ناگزیر تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور انتظامی و دستوری بحران کے مؤثر حل کی کلید فوری انتخاب کے ذریعے منتخب حکومت کا قیام ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ماورائے دستور اقدامات پر انحصار کی بجائے ملک بھر میں آئین کی روح کے مطابق صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

Comments are closed.