مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ن لیگ اور متحدہ کے اتحاد سے کراچی سمیت پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ انتخابی اتحاد، ایم کیو ایم قیادت نے ن لیگی وفد کے سامنے مطالبات رکھ دیےانہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو ہم بدقسمتی سے اپنا ہی نہیں سکے، شہری حکومتوں کو نہایت مہذب اور مفید ہونا چاہیے۔
سعد رفیق نے کہا کہ بنیادی یہ کام ہے کہ اصلاحات کی طرف بڑھا جائے، وقت آگیا ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو آئینی تحفظ دیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) اور پیرپگارا صاحب سے بھی بات ہوئی ہے، کوشش ہوگی کہ سندھ میں اتحاد بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ایم کیو ایم کی جانب سے سامنے رکھی گئیں وہ ملک کےلیے اہم ہیں، بنیادی بات اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں، ہماری کوشش ہے سندھ میں عوام کے توقعات پر پورا اترے،اُن کا کہنا تھا کہ ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے جس سے ہم نبردآزما ہیں۔ کراچی جو کھنڈر بن گیا اسے بہتر کریں۔
Shares:








