ویرات نے ورلڈ کپ کیر ئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی

0
129

بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ بہترین بالر بھی ثابت ہویئں نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرائی۔ میچ کے 25 ویں اوور میں انہوں نے نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈروڈز کو وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
اس موقع پر انکی اہلیہ معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کو وکٹ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔

Leave a reply