اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر موجود پولیس چوکی مقبول شہید بند ہونے سے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار، آر پی او بہاولپور، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے چوکی مقبول شہید جلد بحال کرنے کاعوامی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں قومی شاہراہ پر واقع پولیس چوکی مقبول شہید نامعلوم وجوہات کی بینا پر بند کر دی گئی، چوکی مقبول شہید بند ہونے سےعلاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے، چوکی مقبول شہید کچے کے علاقوں کے کریمنل گروہوں کی واحد گزرگاہ ہے، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سےگھروں اور روڈ کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا
گذشتہ پندرہ دنوں میں شہر اوچ شریف میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 15 دنوں میں کئی موٹر سائیکل چوری ہو گئے ،چوری کی وارداتوں سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،چور گھروں کی گھات لگانے لگے کہ کون سا گھر خالی پڑا ہے اس میں چوری کی واردات کر لیں
ناصر ٹاؤن کے رہائشی محمد اختر نامی شخص کی والدہ اپنی بیٹی کو روزانہ مدرسہ سے لینے جاتی تھی گذشتہ روز سر شام چور محمد اختر کی والدہ کے گھر چور گھس کر گھر سے نقدی رقم ایک کلو چاندی ایک تولا سونا لے گئے، جب اختر کی والدہ گھر پہنچی تو چور گھر کا صفایا کر گئے تھے
شہریوں محمد صدیق محمد صادق محمد انوار محمد بخش محمد صفدر سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اوچ شریف کےایس ایچ او کی نا اہلی سے آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،شہریوں کاکہناتھا کہ اوچ شریف قومی شاہراہ پر قائم چوکی مقبول شہید کو ختم کرنے کی وجہ سے بھی چور شہر میں داخل ہو رہے ہیں
چوکی کی عمارت چوروں، ڈاکوؤں اور نشیوں کی آماج گاہ بن گی، اوچ شریف شہر اور دیہی علاقوں کو کریمنل گروہوں نےاپنی لپیٹ میں لے لیا، چوکی مقبول شہید بند ہونے کی وجہ سے جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور سے چوکی مقبول شہید بحال کرکے ملازم تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہےتاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں-








