تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

شیر افضل مروت پر مقدمہ غلنئی پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے، نئے مقدمے کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ آج ریاستی وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو بتایا کہ میرے خلاف پولیس اسٹیشن غلنئی میں ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ سب کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کا شکریہ۔ میں آپ کے ذریعے درج کیے گئے ایسے تمام فضول مقدمات کا مقابلہ کروں گا اور امید کرتا ہوں کہ آپ الزامات ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہر ایف آئی آر کے لیے۔ اگر ثابت نہ ہوا تو میں آپ پر سیکشن 194/195/196 PPC کے تحت مقدمہ چلاؤں گا اور ہر کیس کے لیے آپ کی ذاتی حیثیت میں آپ سے 500 ملین روپے تک کے ہرجانے اور معاوضے کا دعوی کروں گا۔ میں آپ کے مسلسل بدنیتی پر مبنی اور غیر اخلاقی طاقت کے غلط استعمال کا خیرمقدم کروں گا۔ میں اپنے سرکاری اختیارات کے غلط استعمال پر آئی جی کے پی کے خلاف تادیبی اور محکمانہ کارروائی کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رہا ہوں۔

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل خان مروت پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کے شیر افضل مروت نے اپنے سوشل میڈیا یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں پاکستانی عوام کو ورغلایا اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی، پاکستانی عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اور کہا گھروں سے نکلو اور تحریک شروع کرنے کا کہا اس ویڈیو بیان کی وجہ ہے پاکستانی قوم میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Shares: