سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) نواحی علاقے رام دیانہ سے تین افراد دوشیزہ کو زبردستی اغواءکر کے لے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ابرار وغیرہ نے گزشتہ روز 18سالہ (ر) کو مبینہ طور پر گھر سے زبردستی اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، ورثاءکی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
سرگودھا:کرائم نیوز
سرگودھا-گیمن روڈ پر 119 موڑ پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر ڈرائیور کی غفلت کے باعث راجباہ میں جا گرا ، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے رات کے وقت پیش آیاجس کے باعث آئل ٹینکر کڑانہ نہر سے نکلنے والے راجباہ مائنر میں جا گرا،آئل ٹینکر قیمتی و حساس کیمیکل کے مواد سے بھرا ہوا تھااطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آئل ٹینکر کو نکالنے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ایک ایسے ہی واقعے میں 116 ج کے قریب ڈیمپر کے ڈرائیور زاہد نامی شخص کے سو جانے کی وجہ سے اپنی صحیح سمیت پر آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا۔
——————-
سرگودھا-فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران گزشتہ روز 11شمالی میں معمولی تنازعہ پر ثقلین وغیرہ نے فائرنگ کر کے نقاش اور اسکے کزن حمزہ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، جبکہ 168شمال میں تلخ کلامی پر سرفراز وغیرہ نے محمد حسنین پر فائرنگ کر دی تاہم وہ بال بال بچ گیا، ملزمان اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے
———————
سرگودھا- ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدی کی اپنی جان لینے کی کوشش، ہسپتال منتقل کر کے اس کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ بھکر کا رہائشی شاہد ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند ہے جس نے گزشتہ روز تیز دھاری بلیڈ سے خود کو شدید زخمی کر لیا، ڈیوٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اس کے خلاف اقدام خود کشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
——————-
سرگودھا- نواحی علاقے علی پور سیداں میں گزشتہ دن دیہاڑے پانچ نامعلوم افراد نے مقبول احمد نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر اس کے بیوی بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرنے کے بعد قیمتی سامان کو آگ لگا کر فرار ہو گئے ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
———————-
سرگودھا- جعلساز قانون کی زد میں آ گیا، پولیس کے مطابق مقامی عدالت میں ضمانت کے دائر ایک کیس میں زمان نامی شخص نے جو دستاویزات پیش کیں وہ جانچ پڑتال کے دوران جعلی نکلیں جس پرعدالت کے ریڈر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
——————–
سرگودھاکے پوش علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 15 سالہ بچی کی لاش برآمد، بچی کو قتل کرکے میدان میں پھینک دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے میدان میں کچرہ کنڈی سے 15 سالہ بچی کی لاش برامد ہوئی ، لاش کو بستر میں لپیٹ کر کچرے میں پھینک دیا گیا تھا ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے تاحال بچی کی شناخت نہ ہو پائی ،
ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بچی مقامی علاقے کی نہ ہے بچی کو کہیں باہر سے لا کر یہاں پھینکا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیق کر رہے ہیں جلد ہی حقائق منظر عام پر لے آئیں گے
لاش کو ریسکیو ٹیم نے پوسٹ مارٹم کے لیے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں منتقل کرا دیا۔








