ممکنہ گرفتاری کے خدشہ،بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں
0
93
bushra bibi

اسلام آباد: ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

باغی ٹی وی : بشریٰ بی بی پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروائی جس کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

القادر ٹرسٹ،توشہ خانہ کیس میں نیب کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

دوران عدت نکاح کیس،عمران خان کا وکیل پیش نہ ہوا،سماعت ملتوی

Leave a reply