لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں
0
147
smog04

لاہور: آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

باغی ٹی وی:شہر کی فضاؤں پر گردوغبار، دھوئیں اور آلودگی کا راج برقرار ہے، اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں نگراں پنجاب حکومت کی چار روزہ چھٹیوں کی پالیسی بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی، لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاؤن میں اے کیو آئی 444، مال روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 394 رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے۔ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کر دیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اسموگ اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں سے دھواں چھوڑنے والی 37 گاڑیاں کو پکڑ لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان

Leave a reply