عوام پر بجلی گرانے کی تیاری ،قیمتوں میں مزید اضافہ
نیپرا میں جولائی تاستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔یکساں ٹیرف کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست ہے۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ڈسکوز کی اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نیپرا حکام کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگا گیا اور مجموعی طور پر اضافے کی مد 22 ارب 56 کروڑ سے زائد کا اضافہ مانگا گیا ہے، کن ماہ میں یہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ وصول ہوگا اس حساب سے امپیکٹ آئے گا اور آئندہ تین ماہ میں اگر بوجھ منظور کر لیا جائے تو 1 روپے 25 پیسے اضافہ بنے گا۔