سان فرانسسکو : چینی صدر شی جن پنگ امریکا کے دورے پر سان فرانسسکو پہنچ گئے،6 برسوں میں چین کے صدر کا یہ پہلا دورہ امریکا ہے-

باغی ٹی وی : چین کے صدر شی جن پنگ ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے، جہاں صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے،چین اور امریکا کے صدر کی ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ، یوکرین جنگ اور اقتصادی صورتحال پربھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس ہفتے ان کی دو طرفہ بات چیت میں ان کا مقصد بیجنگ کے ساتھ معمول کے مواصلات کو بحال کرنا تھا-

شی جن پنگ21 رکنی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) گروپنگ کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل بدھ کی صبح امریکی وقت کے مطابق سان فرانسسکو کے قریب بائیڈن سے ملاقات کریں گے،یہ سربراہی اجلاس ایک سال میں ان کی پہلی آمنے سامنے ملاقات ہوگی –

اپنی روانگی سے قبل بات کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ان کا مقصد صرف دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے،ہم چین سے الگ ہونے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے سان فرانسسکو جانے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ تعلقات کو بہتر ین بنانا ہے-

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ میٹنگ میں کیا حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ معمول پر واپس آنا چاہتے ہیں اگر کوئی بحران ہو تو ف ٹیلیفونک رابطہ قائم ہو سکے اس بات کو یقینی بنانے کے قابل ہونا کہ ہماری فوجوں کا اب بھی ایک دوسرے سے رابطہ ہو-

Shares: