پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حلقہ این اے 46 سے نامزد اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے یوسیز کی سطح پر جلسوں کے انعقاد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا،یونین کونسل ڈھوک پراچہ،رحمان ٹاؤن،پنڈ پراچہ 26 نمبر چونگی،جی ٹین،ایف الیون میں یوسیز کی سطح پر جلسوں میں مرکزی مسلم لیگ کی یوسیز کے تنظیمی عہدیداران سمیت مقامی علاقہ عمائدین کی شرکت۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اسلام آباد میں اپنی انتخابی مہم حلقہ این اے 46 میں یوسیز کی سطح پر جلسوں کے انعقاد سے شروع کردی ہے،گزشتہ روز یونین کونسل ڈھوک پراچہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ خریدنے والے نہیں دل جیتنے والے لوگ ہیں،خدمت ہمارا ایجنڈا اور انتخابی منشور ہے،پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کا جماعت کا پیغام لے کر ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچیں گے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی سوائے اس کے کہ ہم اس ملک کو اللہ تعالیٰ سے کئے گئے وعدے کے مطابق نہیں چلاتے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کی تحریک کا نام ہے،قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ قرار دیا جبکہ ہم نے ملک کی معیشت کو سود پر چلایا یہی ہمارے معاشی مسائل کا سبب ہے۔
جلسے سے مقامی علاقہ عمائدین اور خان برادری کے نمائندے صدام خان،احمد ریاض خان،ناصر الدین خان اور ڈھوک پراچہ کی سماجی شخصیت سردار نوازش ودیگرکاگفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو ووٹوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کو مسترد کریں گے اور اپنے مینڈیٹ سے چوہدری شفیق الرحمان جیسے امیدوار کو کامیاب کر وائیں گے۔
ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے
بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں
قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،
خالد مسعود سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی سیاست کا ٹرینڈ تبدیل کرنے جارہے ہیں۔