عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

0
161

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ امریکی سیشن میں خام تیل کی قیمت ایک دن میں 4 فیصد سے زائد گر گئیں۔ عالمی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں خام تیل کی انوینٹری میں اضافے اور انڈسیز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے،لندن برینٹ آئل اور امریکی خام تیل کی قیمت جولائی 23 کی کم سطح سے نیچے آگئیں جبکہ چین میں بھی انرجی کی طلب میں کمی کے خدشاد پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل 4.67 فیصد کمی سے 73.08 ڈالر فی بیرل تک گرگیا،لندن برینٹ آئل 4.42 فیصد کمی سے 77.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، اسی کے ساتھ ایک دن میں امریکی خام تیل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا اور لندن برینٹ آئل 3 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 73 ڈالر 29 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ برطانوی خام تیل بھی 4 فیصد کی کمی کے ساتھ 77 ڈالر 91 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، امریکی میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply