ڈیرہ غازیخان :کابینہ سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد،انتظامات اورتیاریوں بارے جائزہ اجلاس

cm

ڈی جی خان (باغی ٹی وی )وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی و کابینہ ارکان کی ڈیرہ غازی خان آمد،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت انتظامات اور تیاریوں بارے اعلی سطحی اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اے سیزسمیت تمام اداروں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاڈیرہ غازی خان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی ادارے کا وزٹ کرسکتے ہیں،افسران الرٹ رہیں،ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے،فرائض میں کوتاہی نہ برتیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داریوں کو بروقت انجام دیاجائے،

ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن برقرار رکھے گی،چیک لسٹ کے مطابق تمام تر اقدامات کو ضرور پرکھا جائے،صفائی و ستھرائی،ڈسپلن اور انیشیٹیٹو پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ریسٹ ہاؤسز،شاہراہوں،چوکوں،پارکوں کی تزئین و آرائش سمیت دیگر امور کو مانیٹر کیا جائے،باہمی روابط سے کمی و کوتاہی کو دور،ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے،مہر شاہد زمان لک نےمزید کہا کہ ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سنٹر ضرور قائم کرے،سپیشل ورکنگ کو ہائی لائٹ کیا جائے،

میں تمام معاملات کی چیکنگ کیلئے دفاتر،پارکس،ڈویلپمنٹ سائٹس کا وزٹس کرونگا،ایکسل لوڈ کی چیکنگ کیلئے شاہراہوں کے مین چوکوں پر پینافلیکس لگائےجائیں۔اجلاس میں سرکاری محکموں کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Leave a reply