نقرہ: ترک صدر نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفرانسٹرکچر کی تعمیرنو کا عندیہ دے دیا۔

باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق برلن کے دورے سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو ان کا ملک غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے کوشش کرے گا،اسرائیل کی طرف سے ہونے والی تباہی کی تلافی کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔

دوسری جانب غزہ کے اقوام متحدہ کے زیرانتظام الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 200 افراد شہید ہوگئے عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

غزہ:اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیل کی بمباری، 200 فلسطینی شہید

https://x.com/zaidmalhamdan/status/1725849023855141162?s=20
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں الجزیرہ کے ایک نمائندے کے مطابق اس اسکول میں سینکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے حماس کے مزاحمتی گروپ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر غزہ پر حملوں میں 12 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ

Shares: