لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں جن میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-

باغی ٹی وی : سابق گورنر رفیق رجوانہ،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عبدالغفار ڈوگر، خواجہ عمران نزیر اور عطاءاللہ تارڑ نے شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیارہنماؤں نے سیاسی انتقام کے دور کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرنے پر پارٹی صدر کو خراج تحسین پیش کیا

شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک بار پھر عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا، قیادت اور کارکنوں نے بڑی جرات وبہادری اور ثابت قدمی دکھائی، قیادت کی بے گناہی پر کارکنوں اور عوام کو یقین تھا، یہ اعتماد سب سے بڑااثاثہ ہے-

پولیس وین لوٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا اہلکاروں پر بدترین تشدد

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام کی خدمت پر ناحق سزا کا سامنا کرنا اعزازسمجھتا ہوں ، ایک دھیلے کا الزام ثابت نہ ہونا عوام کی خدمت کاانعام ہے،افسوس ہے کہ چارقیمتی سال سیاسی انتقام میں جھونک دئیے گئے، انتقامی سیاست سے قوم کے فائدے کے منصوبے ، معیشت تباہ ، عوام مہنگائی کا شکار ہوگئے، ہمیں اپنی سزا کا نہیں، عوام اور ملک کو ملنے والی سزا کا دُکھ ہے-

ملاقاتوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا رہنماؤں نے حلقوں میں جاری تیاریوں کے بارے میں پارٹی صدر کو آگاہ کیاخواجہ عمران نزیر اور عطاءاللہ تارڑ نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر شہبازشریف کو پھول بھی پیش کئے-

خدا ہمیں اس وقت سے پناہ دے جب ہم کسی کے لاڈلے بنیں،خورشید شاہ

Shares: