امپلی منٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپرز ایمپلائزکے فیصلے کیخلاف درخواست خارج

0
147
islamabad highcourt

امپلی منٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپرز ایمپلائز( آئی ٹی این ای) کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ،

آئی ٹی این ای کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے برقرار رکھا ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹریبونل کے حکم پر پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کی طرف سے آئی ٹی این ای کو ایسے اخبارات کی ادائیگیوں کےچیک بھیجے جارہے تھے جو اپنے ورکرز کے واجباث ادا نہیں کر رہے تھے جس سے اخبار کے ورکرز کو ادائیگیاں کی جا رہی تھیں اور اب تک 15 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کروائی گئی ہیں جو ناداں لوگوں کو اچھا نہیں لگا اور اس آرڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں چلے گئے .

ہائیکورٹ کی جانب سے بھی آئی ٹی این ای کے آرڈر کو برقرار رکھا گیا ،میڈیا ورکرز کا کہنا ہے کہ ہم ہائیکورٹ اور آئی ٹی این ای کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ورکرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے،ورکنگ جرنلسٹ کو فتح ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کی،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عدالت آئی ٹی این ای کے فیصلہ کو برقرار رکھتی ہے،اور درخواست کو مسترد کرتی ہے،

Leave a reply