سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پسرور،تھانہ سبزپیر میں ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی کھلی کچہری-
ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال کی جانب سے تھانہ سبزپیر میں لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کی جانب سے شکایات کے انبار. زیادہ تر سائلین کی شکایات پولیس کے عدم تعاون کی تھیں، درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے اور FIR کے اندراج کے بعد ملزمان کی عدم گرفتاری بارے کی گئیں.
علاقہ میں ہونیوالی بڑی ڈکیتیوں کے متاثرین بھی ڈاکووُں کی گرفتاری نہ ہونے پر شکایات لیکر پیش ہوئے جس پر پولیس کو کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی.
ڈی پی او نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور کارروائی کے قابل درخواستوں کے بارے فوری احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو سائلین کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی.