خیبر پختونخواہ محکمہ داخلہ کا مشکوک شناختی کارڈز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0
131

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی اسٹیئرنگ کیمٹی نے صوبے میں 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پشاور میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
اس حوالے سے حاصل دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے خط نادرا کو ارسال کیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔
دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمنشرز کو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply