ڈی جی خان : کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی ہوشرباء داستان سامنے آگئی
محتسب اعلیٰ پنجاب کوایک شہری ربنواز کھوسہ کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان میں آسامیاں خالی تھیں جن کی بھرتی کا اشتہار اخبار میں جاری کیا گیا اور بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا مگر اس عمل کو غیر قانونی طریقہ کار سے شروع کیا گیا جس کی وجہ سے پورا بھرتی کا عمل بوگس اور فراڈ ہوگیا۔
قانونی طور پر سردار شیخ محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہے جو قانونی طور پر اس ادارہ کے تمام انتظامی معاملات چلانے کا ذمہ دار ہے۔ آسامیوں پر اپنے من پسند اور عزیز واقارب کو بھرتی کرنے کی خاطر پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان جو کہ مذکورہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی ڈیرہ غازی خان سے غیر متعلقہ ہے اور جس کا اس ادارہ ہذا میں کوئی انتظامی کردار نہیں ہے۔
اس پرنسپل میڈیکل کالج نے غیر قانونی طور پر ایک آفس آڈر نمبری PF/10207-10/Admin/DGKMC مورخہ 2023-10-16 جاری کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کی ( جن کا تعلق میڈیکل کالج سے تھا)ایک کمیٹی برائے TORS formulated Committee بنا دی۔ اس کمیٹی نے بھرتیوں کے عمل میں براہ راست مداخلت کی ہے اور غریبوں اور حق داروں کا حق چھینتے ہوئے اپنے عزیز واقارب کو بھرتی کر دیا ہے۔
جب سردارسردارفتح محمدخان بزدارانسٹیٹیوٹ آف کارڈیویالوجی میں ہونے والی بھرتیوں سے متعلق ریسرچ کی تو ایک الگ سے رونگھٹے کھڑے کر دینے والی داستان سامان آگئی جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ایک نوٹیفکیشن نمبرNo.SOEII(S&GAD)7-48/2000مورخہ 17جولائی2023ء کوجاری ہوا،اس نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی پروفیسرآف کارڈیک سرجری(BS20)کوڈیرہ غازیخان میں سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایگزیکٹوڈائریکٹرتعینات کیا گیااوراس سے قبل موصوف ملتان میں تعینات ہیں اور ڈیرہ غازیخان میں انہیں اضافی چارج دیاگیا ہے
اس کے بعد ڈاکٹرعبدالرحمان جو کہ ڈیرہ غازیخان کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں چیف کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک ہیں کو سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کااضافی چارج لیٹرنمبری No.SO(GC-I)4-19/2023 کے تحت بنادیاگیااورتعیناتی کے آڈرصرف تین ماہ کیلئے جاری کئے گئے تھے۔
سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 166اسامیاں منظورکی گئیں، جسکالیٹرنمبر No.SO(ND)1-7/2021 Dated 09-02-2023جس کے تحت ادارہ کاسربراہ ایگزیکٹوڈائریکٹریا ہیڈآف انسٹیٹوٹ ہوتا ہے کی تعیناتی سمیت باقی اسامیاں بھی شامل ہیں جن پر بھرتیاں ہونی تھیں ۔
پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایک جونیئرکلرک BS11کوٹیچنگ ہسپتال سے اٹھاکر سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازیخان اکائونٹنٹ/آڈیٹرفرضی آرڈراور بوگس آرڈرکے تحت BS15میں تعینات کردیاجبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی موجود ہے اس کے باوجود پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے اس کے اختیارات کوبائی پاس کرتے ہوئے آرڈرنمبرPF/2665/Admin/SFMKBIC dated 14-09-2023جاری کئے جوکہ اختیارات سے تجاوزکیاگیاجبکہ جونیئرکلرک کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے جبکہ اکائونٹنٹ/ڈیٹرکیلئے تعلیمی قابلیت ڈی کام ضروری ہے ۔
عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک لیٹرنمبری No.3120/Admin/SFMKBIC dated 12-10-2023پرنسپل غازی میڈیکل کالج کو جاری کیا جس میں بھرتیوں کیلئے کمیٹی بنانے کی ریکوئسٹ کی گئی ،جس سے تین ماہ کیلئے عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے کہ اس نے اپنے ادارہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرکو بائی پاس کرتے ہوئے غیرقانونی بھرتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے لکھا۔
اس کے بعدپرنسپل غازی میڈیکل کالج نے TOR’sکیلئے لیٹرنمبرNo.PF/10207-10/Admin DGKMC dated 16-10-2023 کمیٹی تشکیل دی ،جس میں سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے جاری شدہ لیٹرنمبر No.3120/Admin/SFMKBIC کاحوالہ دیا گیا۔غیرقانونی لیٹرلکھنے والے عارضی تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالرحمان کو اس TOR’sکمیٹی کاچیئرمین بنادیا گیا جبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی کاکہیں نام تک شامل نہیں کیا گیا،جبکہ ڈاکٹرمدبررحمان کوممبر تعینات کردیا،ڈاکٹرمدبررحمان غازی میڈیکل کالج،علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پرچیزآفیسر بھی ہے اورباوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مدبررحمان پرنسپل غازی میڈیکل کالج کارائٹ ہینڈ یافرنٹ مین ہے۔
بنائی گئی اس TOR’sکمیٹی کے اوپرایک اورسپرسکروٹنی کمیٹی بنائی گئی،یہ دوسری کمیٹی بھی پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے ایک ہی روز لیٹرنمبریNo.PF/10211-14/AdminDGKMC,Dated DG Khan 16-10-2023بنادی ،پرنسپل غازی میڈیکل کالج نے یہاں مزید ہوشیاری دکھاتے ہوئے TOR’sکمیٹی میں ممبرتعینات ہونے والے ڈاکٹرمدبررحمان کو سپرسکروٹنی کمیٹی کاچیئرمین بنادیاجوکہ غیرقانونی ہے جبکہ یہاں بھی سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی کاکہیں نام ونشان تک نہیں ہے ۔اسی طرح سٹینوگرافراور جونیئرکلرک کی OPSکے تحت تعیناتی بھی غیرقانونی ہے جبکہ سردارفتح محمدخان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرمجتبیٰ علی صدیقی موجودہے جسے بائی پاس کرتے ہوئے یہ آرڈر جاری کئے گئے ۔








