ایف آئی اے انٹرپول کی کاروائی ،4 اشتہاری گرفتار

FIA

ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی میں پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم یو اے ای سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا،ملزم عدنان سنگین جرائم میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم کے خلاف سال 2022 میں بورے والا پولیس اسٹیشن وہاڑی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

Comments are closed.