ضمانت پر رہائی کے بعد اسد قیصر دوبارہ گرفتار

پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی
0
97

صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،اسد قیصر کو صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کی تھی اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Leave a reply