کندھ کوٹ: سول ہسپتال،کروڑوں بجٹ،عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ادویات غائب،پیرامیڈکس اورعوام کا احتجاج

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہسپتال میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے خلاف ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبہ سندھ کے چیئرمین علی حسن قمبرانی، صوبہ سندھ کے فنانس سیکرٹری قاضی اعجاز احمد،صوبہ چیف آرگنائزر یار علی ڈومکی سمیت دیگر نے کہا کہ کندھ کوٹ ضلع کا ہیڈکوارٹر ہونے کے باوجود بھی عوام کے کام نہ آسکا ،

شہر کی مین سول ہسپتال کی عمارت اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے دوسری طرف کندھ کوٹ کی عوام کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا فقدان ادویات بھی نایاب ہے ڈی ایچ او اور ایم ایس کی ملی بھگت کے باعث ادویات فروخت ہونے لگی ہیں ، ملیریا، کتے کاٹے کی ویکسین، پایوڈین، اسپرٹ، ڈیٹول سمیت دیگر ادویات ہسپتال میں نایاب ہوچکی ہیں.

ڈاکٹروں کی جانب سے بھی مریضوں کو ذلیل وخوار کر کہ اپنے پرائیویٹ کلینک پر دکھانے پر مجبور کیا جاتا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کی سہولیات کے فقدان اور ادویات کے حوالے سے ایسے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے

کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود بھی ہسپتال کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے عمارت میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ایمرجنسی ایمبولینس 1122 بھی پیسے لے کر مریضوں کو لے کر چلنے لگی۔

پیرا میڈیکل اسٹاف اور کندھ کوٹ کی عوام نے نگران وزیراعظم، نگران وزیراعلی سندھ، وزیر صحت سندھ ڈپٹی کمشنر کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لے کر ہسپتال کی عمارت اور ادویات سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے۔

Leave a reply