نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر راہول گاندھی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایک نوٹس بھیج دیا
0
166
india

نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘پنوتی’ (منحوس) اور ‘جیب کترا’ کہنے پر نوٹس جاری کیا ہے،راہول گاندھی نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے طنزاً کہا تھا کہ اچھا خاصا ٹیم ٹورنامنٹ کا ہر میچ جیت رہی تھی اور فائنل بھی جیت جاتی لیکں پنوتی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔
https://x.com/AshishSinghKiJi/status/1726916077945602507?s=20
بی جے پی نے راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی-

سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم،نوٹیفکیشن جاری

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی کہ راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ پی ایم کا مطلب پرائم منسٹر نہیں بلکہ پنوتی مودی ہے،جس پر الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایک نوٹس بھیج دیا اور جواب کے لیے ہفتے کی شام تک کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کے اصول و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کرکے ان کے انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انھیں 4 ماہ بعد بحال کردیا تھا۔

فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سےمستعفی

Leave a reply