نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس،200 سے زائد ملزمان کا چالان جمع

0
96
yasmeen cheema

فیصل آباد :نو مئی کو گھیراؤ جلائو کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 200 سے زائد ملزمان کا چالان جمع کروادیا گیا،پولیس نے چارمقدمات کے ملزمان کے چالان عدالت میں جمع کروائے ہیں ،حساس ادارے پر حملہ کرنےوالے109 ملزمان کے خلاف چالان داخل کروایا گیا ہے ،پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنےوالے 25 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروادیا گیا ،سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کرنےوالے 57 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس وین کو آگ لگانے والے 9 ملزمان کے خلاف بھی چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا،انسداددہشت گردی کی عدالت کی طرف سے مقدمات کی سماعت جلد مکمل کرنے کیلئے ملزمان کو طلب کیا جائے گا ،نو مئی کے مقدمات میں ملوث 100 سے زائد ملزمان اس وقت جیلوں میں بند ہیں

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس، سماعت 29 نومبر تک ملتوی
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کی،عمر سرفراز چیمہ ، خدیجہ شاہ اور فہمیدہ مرزا کی جیل سے آن لائن حاضری مکمل کی گئی،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،محمود الرشید سمیت دیگر 45 ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں 73 ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کیا جا چکا ہے،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں نامزد ملزمان کی تعداد پوری ہونے پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

Leave a reply