سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) کانسٹیبل محمد عرفان شہید کی برسی کے موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ ,ڈی ایس پی نوید چیمہ نے 86جنوبی میں شہید کی قبر پر چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ نے شہید محمد عرفان کی والدہ سے ملا قات کی اور ان کو تحائف اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ ایک شہید کی والدہ ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اطہر وحید کا پیغام شہید کی والدہ تک پہنچایا
اس موقع پر ایس ایچ او صاحب خان،انچارچ موبائل پٹرولنگ ہائے وے محمد نواز اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،
ایس پی پیٹرولنگ کا مزید کہنا تھا کہ شہید کنسٹیبل محمد عرفان نے اپنے فرائض منصبی کی سر انجام دہی کے دوران دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر اپنا نام امر کر دیا اور ہمارے بہتر کل کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔
شہید کے ورثا ہمارے خاندان کا حصہ اور قوم کا فخر ہیں۔شہید کی فیملی کو کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی مشکل درپیش ہو تو میرے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔








