پشاور: سابق ٹاؤن ناظم اورپیپلزپارٹی کے رہنما محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کی ، اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ محمد شریف نے پی ٹی آئی پی میں شامل ہوکرپارٹی کومضبوط کیا، ہماری جماعت میں دھڑا دھڑ لوگ شامل ہو رہے ہیں 5 سال میں صوبے کی بہترانداز میں خدمت کی، عام آدمی کوسہولت دینا مشن ہے،اپنے دور میں پولیس کو عوام کا خدمت گار بنایا تھا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی لاہور سے گرفتار

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ 40 سال میں کئی پارٹیوں کا حصہ رہا، ملک میں کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مجھے بیوقوف بنائے، لیول پلیئنگ فیلڈ جہاں سے ملتی ہے وہاں جائیں، مجھے نہیں پتا کیسا لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے، مختلف اضلاع میں دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

کاربن پروڈیوسرز ممالک کو ترقی پذیر ممالک کیساتھ مکمل معاونت کرنا ہو گی، آصف حیدر …

Shares: