اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )والد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری، پولیس پہنچ گئی‘ اپنی نگرانی میں قطرے پلائے
تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ میں جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سر گرم ہے گزشتہ روز اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ میں والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہو گئے ،
اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسر کوٹ خلیفہ جہانگیر غنی لنگاہ نے پولیس تھانہ اوچ شریف سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے تعاون مانگ لیا ،تھانہ اوچ شریف کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو قطرے پلائے۔
ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر زین احمر بھٹی کا تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے








