مسلم لیگ ن کے صدر کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،الیکش تیاریوں پر تبادلہ خیال

0
65

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی ملاقات کی ہے ، شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات کی ہیں، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کےلئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا اور اس دوران رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کیا،

شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، الحمدللہ، شہباز شریف نے کہا کہجھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے.

Leave a reply