مردان میں فائرنگ کے مختلف واقعات سامنے آئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ،پہلا واقع ضلع مردان موسم کورونہ، جبل مدرسہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،ریسکیو1122 کے مطابق گولی لگنے سے 40 سالہ ایاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا،۔ریسکیو1122 کو اطلاع موصول ہونے پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا واقع میں مردان نبخشالی میلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ اسد جانبحق ہو گیا ، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Shares: