توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پٔیش نہ ہو سکے

اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے
0
159
Imran Khan

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت ہوئی،چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے-

باغی ٹی وی: ‏توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ کی سماعت شروع ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری آج بھی پیش نہ ہوسکے اسد عمر ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ
چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین جبکہ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے-

ممبر نثار درانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے رپورٹ دی ہے کہ حالت بہتر نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے،انہوں نے کہا ہے جیل کے اندر ٹرائل کیا جاسکتا ہے، عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں رپورٹ کی کاپی نہیں مل سکی، اگر رپورٹ خفیہ نہیں تو ہمیں بھی دی جائے،رپورٹ کی کاپی ملے گی تو ہم کیس کی تیاری کرسکیں گے،ہمیں وزارت قانون کی رپورٹ دی جائے جس میں جیل ٹرائل کا کہا گیا ہے –

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ یہ وہی رپورٹ ہے جو ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں بھی پیش کی گئی ہے،جبکہ شعیب شاہین نے کہا کہ رپورٹ خفیہ تو نہیں اس لئے فراہم کی جائے، نثار درانی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی آپکو فراہم کردیتے ہیں، توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے ڈیڑھ سال گزر گیا ، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کے جیل ٹرائل سے منفی پیغام جاتا ہے-

ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم نے ملزم کو نہیں قانون کو دیکھنا ہے، ایسی باتیں کمیشن کے سامنے نہ کریں ،شیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے،نثار درانی نے کہا کہ پہلے آپ اسی ادارے کے خلاف باتین اور توہین کررہے تھے، آپ کیس کو پروسیڈ بھی کرنا چاہتے ہیں اور پھر حاضر بھی نہیں ہوتے-

شعیب شاہین نے کہا کہ وکلاء کو بھی اجازت نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکیں، ہم نے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی، ممبر نثار درانی نے کہا کہ ہم نے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیا، شعیب شاہین نے کہا کہ آپ کے آرڈر پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا جارہا-

ممبران کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی اپنی فورس تو نہیں ہے ان کو لانے میں رسک ہے، بعد ازاں کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کردی گئی-

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج ہوگی، ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ کیس پرسماعت کرے گا توہین عدالت کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اور فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ کیے جانے کا امکان ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں کیا گیا تھا،توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی گزشتہ سماعت میں غیر حاضر تھے، آج اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،جبکہ آج کی سماعت میں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 …

نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

Leave a reply