پشاور ہائیکورٹ میں ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کی، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں، الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلے سے شروع ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت ترقیاتی کاموں میں اتنا انٹرسٹ کیوں لے رہی ہے؟ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد کیسے ترقیاتی کام ہورہے ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ نگران حکومت آنے سے پہلے یہ ترقیاتی کام شروع ہو گئے تھے، جسٹس اعجاز انور نے کہا پھر منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں۔ عدالت نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Shares: