نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
باغی ٹی وی: نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے ایک جانب آئندہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بننے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ چیلنج بھی دیا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دے گی،انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ورکرز کو تمیز نہیں سکھائی،میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں ذاتی لالچ نہیں، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات
قبل ازیں پشاور میں خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کو اس حال میں کس نے پہنچایا، حکمرانوں نے قرضے نہ لیے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، حکمراں قرض ملنے پر خوشیاں مناتے ہیں، قرض دینے والا اپنی مرضی کی شرائط عائد کرتا ہے اپنی پارٹی میں اچھے لوگوں کو لا رہے ہیں، میں نے 5 سال صوبے کی خدمت کرتے ہوئے پختونخوا میں ریفارمز لانے کی کوشش کی۔
غزہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے، مکمل رہائشی بلاک منہدم
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہیے ملک میں کارخانے کیوں نہیں لگے، تمام پالیسیوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سیاستدان عوام کو پھر سہانے خواب دکھا رہے ہیں، ہم نے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے بھی کیےبے ایمان سیاستدان اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں، میں نہ حرام کھاتا ہوں نا کسی کو کھانے دیتا ہوں، پختونخوا کے 200 ارب وفاق نے روکے ہوئے ہیں، موقع ملا تو صوبے کو اس کا حق دلائیں گے پوری امید ہے 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، آئین کے مطابق وفاق سے صوبے کا حق لینا جانتا ہوں، 18 ویں ترمیم کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔







