مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ عامر قتل کیس،نیو ایئر نائٹ پارٹی کے عینی شاہد کا بیان آ گیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس،نیو ایئر نائٹ پارٹی کا عینی...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید کررہے ہیں-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

دوسری جانب پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت سیاسی جماعتوں کو پلِ صراط اور اصولوں کی بھول بھلیوں سے گزرنا پڑتا ہےدانیال عزیز کو شوکاز نوٹس اور شاہد خاقان عباسی کی تنقید نظر انداز کرنے سے متعلق سوال پر خرم دستگیر نے کہا کہ شاہد خاقان کی تنقید عمومی تھی اور اس سے پارٹی میں جمہوری کلچر کی عکاسی ہوتی ہے تاہم دانیال عزیز نے دو افراد کا نام لے کر ذاتی تنقید کی جس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے ملک آئین کے مطابق چلےگا، نواز شریف عوام کو بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ کسی غیر آئینی معاملےکا حصہ بنیں گے تو خرابی پیدا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا موجودہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، میری کسی سےکوئی ناراضگی نہیں، میں ایک سیاسی سوچ کی بات کر رہا ہوں، جو سوچ میری جماعت نے اپنائی ہے اس سے اتفاق نہیں کر سکتا، میری جماعت کی اقتدار کی سوچ ہے لیکن ہمیں اقتدار کو علیحدہ رکھنا ہو گا اب اقتدار برائے اقتدار والی سیاست نہیں چلےگی، آج تھوڑی سوچ بدلنی پڑے گی، الیکشن اس لیے نہیں لڑ رہا کہ الیکشن کے بعد ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

دوسری جانب دانیال عزیز نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں کیونکہ وہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ تھے اگر سب کو پتہ تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے تو پھر ہم نے ایسا بنانیہ کیوں نہیں بنایا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ مہنگائی کی اصل وجہ کیا ہے۔