بلوچستان ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، کراچی میں سونامی کا خطرہ؟

0
119

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔
1

Leave a reply