آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہ
0
129
Weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا-

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے،بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، خان پور، رحیم یار خان اورڈیرہ غا زی خان کے مختلف علاقوں میں دھند رہے گی، جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو بھی دھند کا امکان ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کیا ،نگران وزیر تجارت

ننکانہ :پٹرولنگ پولیس کارروائی 5جعلی ایکسائز آفیسر رسید بکس نقد کیش اور پرائیویٹ گاڑی سمیت …

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کیا ،نگران وزیر تجارت

Leave a reply