امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے ،کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی، ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔
امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …
واضح رہے کہ گزشتہ روز فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنےکیلئے الفاظ نہیں،عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں،ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسر ے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔