میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا۔
اعجاز انور چوہان پیپلز پارٹی کے نمک خوار اور نثار درانی جیالے کا کردار ادا کررہے ہیں۔عام انتخابات 2024ءکے لئے حلقہ بندیوں میں پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے جیری مینڈرنگ کی گئی۔الیکشن رولز 2017کے اصول 10(4)کو نظر انداز کرتے ہوئے حلقہ بندی کی بنیادی اکائی تپہ سرکل کو توڑا گیا۔نہ صرف تپہ سرکل بلکہ دو دیہوں "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کو بھی توڑدیا گیا۔
"دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کا دیہی حصہ PS-46میں جبکہ شہری حصہ PS-45میں شامل کردیا گیا ۔صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان اور ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے حلقہ بندیوں کی سماعت کے دوران بے جا حمایت کی۔مذکورہ اشخاص نے میرپورخاص کی حتمی حلقہ بندی میں جیری مینڈرنگ کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ساکھ کو داﺅ پر لگا دیا۔اعجاز انور چوہان اور نثار درانی 2024ءکے عام انتخابات میں اپنی پری پول رگنگ کی مزموم اور بھیانک سازش پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔
جانبدارانہ حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دے۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اوررکن الیکشن کمیشن سندھ کے غیر آئینی و غیر قانونی اور متعصبانہ عمل اور پری پول رگنگ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، جاوید اقبال، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ممبر و یوسی چیئرمین سلیم خان کی مقامی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس۔
تفصیل کے مطابق رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی، اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، جاوید اقبال، ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ڈسٹرکٹ ممبر و یوسی چیئرمین سلیم خان نے مقامی پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عام انتخابات 2024ءکے لئے حتمی حلقہ بندیوں میں جیری مینڈرنگ پر اپنے تحفظات اور سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متعصبانہ حلقہ بندیاں کروانے کے لئے خزانے کا منہ کھول دیاہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان پیپلز پارٹی کے نمک خوار اورممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی جیالے کا کردار ادا کررہے ہیں۔عام انتخابات 2024ءکے لئے حلقہ بندیوں میں پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لئے جیری مینڈرنگ کی گئی۔ سازش کے تحت الیکشن رولز 2017کے اصول 10(4)کو نظر انداز کرتے ہوئے حلقہ بندی کی بنیادی اکائی تپہ سرکل کو توڑا گیا۔نہ صرف تپہ سرکل بلکہ دو دیہوں "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کو بھی توڑدیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو درکار مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے "دیہہ کتھ”اور "دیہہ پنھور”کا دیہی حصہ PS-46میں جبکہ شہری حصہ PS-45میں شامل کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنراعجاز انور چوہان اور ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے حلقہ بندیوں کی سماعت کے دوران بے جا حمایت کی اور میرپورخاص کی حتمی حلقہ بندی میں جیری مینڈرنگ کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ساکھ کو داﺅ پر لگا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز انور چوہان اور نثار درانی 2024ءکے عام انتخابات میں اپنی پری پول رگنگ کی مزموم اور بھیانک سازش پر تیزی سے عمل پیرا ہیں۔ جانبدارانہ حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ہونے کا ثبوت دے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اوررکن الیکشن کمیشن سندھ کے غیر آئینی و غیر قانونی اور متعصبانہ عمل اور پری پول رگنگ کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔








