اوکاڑہ: رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایاگیا

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے این سی ایچ ڈی کے تعاون سے رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے وژن کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے رضاکاروں کا عالمی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا۔

مرکزی تقریب این سی ایچ دی کے تعاون سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام ، کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک ، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی رانا محمد عباس، صدر ماڈا اوکاڑہ مظہر رشید چوہدری، پرنسپل گوتھم کالج عثمان ہادی، سول سوسائٹی کے افراد، میڈیا نمائندگان اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

آگاہی سیمینار میں شرکاء نے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سیلاب، زلزلے اور آفات کے دوران خدمات سرانجام دیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے اس دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاروں کے تعاون کے بغیر کوئی بھی ادارہ اپنی خدمات کو بہتر انداز میں نے پیش کر سکتا اس لیے ریسکیو 1122 کے سیفٹی پروگراموں کا حصہ بنیں اور ہر گھر میں کم سے کم ایک فرد ایسا ضرور ہونا چاہیئے جس نے ریسکیو کی تربیت حاصل کی ہو اور وہ رضاکارانہ طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے گھر والوں کی، محلے والوں کی اور بڑے سانحات میں ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ لوگوں کی مدد کر سکے۔

سیمینار کے اختتام پر مقامی رضاکاروں کو انکی کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دے گئے۔ بعد ازاں ریسکیو سیفٹی آفیسر کی زیر قیادت آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیورز، رضاکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

Comments are closed.