لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ عجیب سا ہے، میں حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا، لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ابھی حلقہ بندیوں کےمسائل چل رہے ہیں، مسلم لیگ ن نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ نئی حلقہ بندیوں میں میرا اور شہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جارہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے بالکل بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیسی بھی حلقہ بندیاں ہوں، ہم تو 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9 مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9 مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

واضح رہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے اس طرح گزشتہ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

Shares: