سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا لاڈلہ بلاول بھٹو زرداری ہے، سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم منتخب کریں گے، لاڈلے کے لیے انتخابات میں تاخیر کی گئی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا۔سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو سارے لاڈلے ملک سے واپس چلے جائیں گے، لاڈلہ نے 9 فروری کی واپسی کی ٹکٹ کرائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب سے بات چیت کرسکتی ہے،8 فروری الیکشن کا دن ہے، کچھ جماعتیں عوام کے پاس جانے سے ڈرتی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے، لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ہماری قیادت کھبی ملک سے نہیں بھاگی، ہم الیکشن کے شیڈول کا انتظارکررہے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو بنانے والی پیپلز پارٹی ہے، ہم عوام کے سہارے الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کررہی ہے۔ مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ میچ فکس ہو، ہمارامقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں، ہمارا مقابلہ ملکی مسائل کےساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی دشمنیوں سے گریز کرتی ہے اور نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، ہمارا مقصد سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ایک شخص ملک کوتباہی کے دہانے پر لے آیا، سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی اس وقت میدان میں موجود ہے، انتخابات کے لیے ساز گار ماحول بنایا جائے،

Shares: