دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،محکمہ موسمیات

ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔

باغی ٹی وی:ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کےحوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی کچھ عرصےسےدسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا، ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی تھی،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گر دو نواح میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،تاہم رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے-

Comments are closed.