سندھ میں پیپلزپارٹی کو انتخابی دنگل م میں ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں جاری ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا، جی ڈی اے انتخابی نشان ’’ستارہ “ پرالیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند اپنی درخواستیں صفدر عباسی کے نام فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں جمع کرائیں گے۔جی ڈی اے کے بورڈ چیئرمین پیرپگارا جبکہ سیکرٹری صفدرعباسی اور سیکرٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم ہونگے، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے الیکشن 2024 میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔