چیئرمین سینیٹ سینیٹر کا استعفیٰ لینے بیرون ملک سینیٹر کے گھر پہنچ گئے

شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفی پیش کیا
0
152
senate

اسلام آباد(محمداویس)پاکستان میں سینیٹ کی تاریخ میں انوکھی تاریخ رقم ہوگئی،چیئرمین سینیٹ سینیٹر کا استعفیٰ لینے بیرون ملک سینیٹر کے گھر گئے ان سے ملاقات کی ان سے استعفیٰ لیا اور منظور بھی بیرون ملک ہی کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے سینیٹر شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔اورچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےسابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کاسینیٹ کی رکنیت سےاستعفیٰ منظور بھی کر لیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی سینیٹ کو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ استعفیٰ لینے بیرون ملک گئے ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی گئے جہاں پر تحریک انصاف کے سینیٹت شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔جو وہاں پر ہی فورا منظور بھی کرلیا گیا ۔

رپورٹ، محمد اویس

واضح رہے کہ قبل ازیں شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی

دوسری جانب ن لیگ کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امیر مقام نے چار مرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں، جو ناکام ہوئے، ہم 1970 سے خاندانی مسلم لیگ میں ہیں، آج تک ہم نے کوئی الیکشن نہیں ہاراسوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا فیصلہ نہیں کیا۔

کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی

Leave a reply