کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا،20 افراد جھلس گئے

زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں
0
147
kark

کرک میں سوئی گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا، جس کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد جھلس گئے۔

باغی ٹی وی:ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے عیسک خماری میں پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیس افراد جھلس کر زخمی ہوگئےپلاسٹک بیگ میں گیس بھرنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں میں شامل دو بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بانڈہ داؤد شاہ اور دیگر علاقوں میں غباروں کے ذریعے گیس اسٹور کی جاتی ہے، بچے پلاسٹک بیگ میں قدرتی گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں۔

کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر کرک کی جانب سے ضلع کی حدود میں پلاسٹک بیگ میں گیس لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی کرک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگس نے چلتے پھرتے بموں کی شکل اختیار کرلی ہے، حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی

Leave a reply